صحت عامہ کی تمام تر سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں‘ ڈاکٹر عبدو گل

صحت عامہ کی تمام تر سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں‘ ڈاکٹر عبدو گل

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لکی مروت ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے کہاہے کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں شہریوں کے لئے صحت عامہ کی تمام تر سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں شہری نجی کلینکوں کی بجائے سرکاری ہسپتال میں علاج کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں شہریوں کے علاج معالجے کی تمام تر طبی سہولیات میسر ہیں اس کے علاوہ طبی عملہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیوں یقینی بنائیں اور حکومتی وسائل سے شہریوں پر خرچ کر یں انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنا علاج نجی کلینکوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -