اضاخیل پولیس کی مویشی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔05 رکنی گروہ گرفتار
نوشہرہ (بیورو رپورت)نوشہرہ تھانہ اضاخیل پولیس کی مویشی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔05 رکنی گروہ گرفتار۔گائے اور وادات میں استعمال ہونے والی لوڈربرآمدمیراللہ ساکن خیسری نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے مویشی خیسرے میرہ میں چرانے کیلئے چھوڑے تھیکچھ دیر بعد جاکر دیکھا تو نا معلوم چور میرے گائے کو چوری کرکے لے گئے تھے۔رپورٹ پر فوری طور پر FIR درج کی گئی ضیا اللہ خان SHO اضاخیل نے فوری طور پر خیسرے گاوں سے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں کو ہائی الرٹ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ایک لوڈر کو روک کر اس میں موجود گائے کے بارے میں چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ وہی مسروقہ گائے ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے لوڈر اور گائے کو تھانے منتقل کر دیا گیا ملزمان جان ولی،شیر ولی پسران فدا ساکن کھنڈر نوشہرہ کلاں،عظمت علی ولد فرید گل،نذیر ولد وزیر ساکنان اکوڑہ اور سلیمان ولد ضمیر گل ساکن رشکئی سے تفتیش جاری ہے۔