راجن پور کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، محسن خان لغاری

راجن پور کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، محسن خان لغاری

  

جام پور( نامہ نگار)وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے ملتان سیکرٹریٹ کا افتتاح کرکے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیے ہوئے وعدہ پورا کر دیا۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر روزگار دینے کے لیے قانون سازی کرتے ہوئے ابادی کے تناسب سے 33فیصد ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی کام کر رہی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

ہے۔ عوام سے الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔    انہوں نے کہا کہ ذاتی ایجنڈااور مال بچاو پر قائم پی ڈی ایم اے  ختم ہو چکی ہے۔ مولانا توبہ کرکے عوام کی خوشحالی اور علاقے کی ترقی کے لیے حکومتی پالیسوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کی بدولت پنجاب بھر میں تین سو سولہ سکول جن میں دو سو ساٹھ خواتین کے سکول شامل ہیں کو اپ گریڈ کیا جارہا  ہے جس پر تقریبا 73کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ پنجاب حکومت کے تاریخی فیصلوں کی وجہ سے تمام اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں میرٹ پر ان لائن ہو رہی ہیں۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے حقوق کا استحصال کرتے ہوئے فنڈز اپر پنجاب پر لگائے۔ اب قانون پاس ہونے کی وجہ سے ایک روپے جنوبی پنجاب کا فنڈز لاہور پر خرچ نہیں ہو گا۔ پانی چوری کو روکنے کے لیے موٖثر قانون سازی کرتے ہوئے متعدد لوگوں پر ایف ائی ار درج کی گئی ہیں۔ کسی بھی طاقت ور کر غریب کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ حلقہ کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ رکھ فاضل پور میں دو سو اسی کنال پر مشتمل رقبہ محکمہ ریونیو کی طرف سے مختص کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے پچاس کروڑ روپے کی ابتدائی رقم جاری کر دی۔ یونیورسٹی کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان خود دورہ راجن پور پر کریں گے۔   

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -