سمہ سٹہ: ڈیرے پرچھاپہ‘ اشتہاری سمیت3ملزم گرفتار

سمہ سٹہ: ڈیرے پرچھاپہ‘ اشتہاری سمیت3ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس ملتان اورتھانہ سمہ سٹہ پولیس نے اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتارکرکے تعداد میں، بھاری منشیات برآمد کرلی سمہ سٹہ پولیس نے اینٹی نارکوٹکس ملتان کی ٹیم کوچکردے کربھاری رشوت کے عوض دوملزمان رہاکرکے اشتہاری ملزم کوپابندسلاسل کردیا، تفصیل کے مطابق مبینہ طورپراینٹی نارکوٹکس ملتان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش اورمتعدد مقدمات میں اشتہار ی ملزم سجاد خان پٹھان کے تعاقب میں ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ کے ہمراہ(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
 ماجدباجوہ نامی شخص کے ڈیرے پرچھاپہ ماراتووہاں پرملزم سجاد خان پٹھان کے دیگر دوساتھی، دلاور اورمحمدعامرموجود تھے جومنشیات کی فروخت کی منصوبہ بندی کررہے تھے پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی باوثوق ذرائع کے مطابق ماجدباجوہ نامی شخص نے ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ عمران بھٹی سے بھاری ڈیلکرکے اپنے دونوں ساتھی رہاکرالئے اورپولیس سجاد خان پٹھان کیخلاف کاروائی کرنے کی حدتک محددورہی ذرائع کاکہناہے کہ ایس ایچ اوعمران بھٹی نے کافی مقدار میں منشیات بھی غائب کرلی ہے اس حوالے سے جب ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ عمران بھٹی سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے ملزم سجادخان پٹھان کی گرفتاری کی تصدیق کی اورکہاکہ اس کی بھی تفتیش جاری ہے معاملات سامنے آنے پرکاروائی کرینگے جبکہ دیگردونوں ملزمان دلاور اورعامر کوبھاری رشوت کے عوض رہاکرنے بارے جواب دینے کی بجائے لاعلمی کااظہارکیا۔ عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ جب سے عمران بھٹی ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ تعینات ہواہے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے علاوہ کھلے عام منشیات فروخت ہورہی ہے پولیس بھتہ لے کرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے آئی جی پنجاب، آر پی اوبہاولپوراورڈی پی اوبہاولپورسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
چھاپہ