ایرانی تیل کی سپلائی، ایجنٹ گرفتار، پولیس سے ڈیل کا انکشاف 

  ایرانی تیل کی سپلائی، ایجنٹ گرفتار، پولیس سے ڈیل کا انکشاف 

  

کہروڑپکا(تحصیل رپورٹر)ایرانی تیل کے سمگلر کا ایجنٹ سپلائی دیتے ہو ئے گرفتارکرلیاگیا،پولیس مہربان،بھاری مال لگ گیا تیز رفتاری اورہزاروں لیٹر پٹرول رکھنے پر معمولی دفعات کا مقد مہ درج کرلیاگیا تفصیل کے مطا بق پولیس تھانہ صدر کے اے ایس آئی نزاکت علی نے عوامی مخبر کی اطلاع پر ایرانی تیل کے بڈھن شاہ چوک کے معروف سمگلر (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کے ایجنٹ اعجازکو سپلائی دیتے ہو ئے رانا واہن چوک سے گرفتار کر لیا اس وقت ٹینکر میں ہزاروں لیٹر پٹرول موجود تھا پولیس پکڑ کر چوکی رانا واہن پر لے گئی اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں ڈیل کے بعد پو لیس نے ایرانی تیل کے سمگلر کے ایجنٹ  اعجازکھو کھر  کے خلاف تیز رفتاری اور معمولی پٹرول رکھنے کے الزام میں مقد مہ درج کر لیا جبکہ ہزاروں لیٹر پٹرول کو بغیر لائسنس سپلائی کیا جا رہا تھا جو کہ سراسر غیر قانونی ہے مگر پولیس نے پٹرولیم ایکٹ 26 کے تحت مقد مہ درج نہ کرکے اپنے اختیارات کا نا جائیز استعمال کیا ہے بڈھن شاہ چوک میں ایرانی تیل کی بہت بڑی سپلائی ہے پولیس تھانہ صدر ان پر مہربان ہے آگ لگنے سے ہزاروں لیٹر تیل جل گیا جس کو 1122 نے جاکر آگ کو قابو کیا مگر پولیس تھانہ صدر نے ایرانی تیل کے سمگلر کے خلاف کو ئی کارواء نہ کی اب بھی بڈھن شاہ چوک پر کھلے عام ایرانی پٹرول کا دھندہ ہو رہا ہے مگر کو ئی کاروائی نہ کی جا رہی ہے شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایرانی تیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -