ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف تمام  سازشیں ناکام بنائیں گے، جلیل  الرحمن صدیقی کی میڈیا سے گفتگو 

ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف تمام  سازشیں ناکام بنائیں گے، جلیل  الرحمن صدیقی کی ...

  

 راجن پور (نامہ نگار) ناموس رسالت ؐ ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہر گز نہیں ہونے دیں گے یورپی یونین کی توہین رسالت قانون ختم کرنے کی قرار داد قابل مذمت ہیں اسلامی ممالک اس حوالے سے مشترکہ جدو جہد کریں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 نبوت کے ضلع راجن پور کے امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ انبیا ئے کرام ؑکی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد سے بھی برتر ڈیکلیئر کیا جانا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتے رہے گے اور 295.Cناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جو کہ کسی بھی آزاد اور خود مختیار ملک کیلئے ناقابل قبول ہے یورپی یونین کی طرف سے 255.Cکے خاتمہ کا مطالبہ کرنا پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر حال میں ملک کے کسی قانون کی حفاظت کر کے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسلامی ممالک کو یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کا بھر پور انداز میں جواب دینا چاہیے اس موقع پر ہر مکتبہ فکر کے علمائے کرام بھی موجود تھے۔ 

جلیل الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -