صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کافش سیڈ ہیچری فاضل پور کادورہ، بریفنگ
راجن پور(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ فش سیڈ ہیچری فاضل پور کی تکمیل سے ضلع راجن پور اور گردونواح کے اضلاع کی شورزدہ اور بے کار زمینوں کو مچھلی کی پیداوار کے لیے قابل استعمال بنانے میں مدد ملے گی اور لوگوں کے لئے ذرائع آمدن اور روزگار میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ یہ باتیں انہوں نے فش سیڈ ہیچری فاضل پور کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے خصوصی دلچسپی لی اور پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 140 ملین روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا ہے۔ جس سے سالانہ پچاس لاکھ بچہ مچھلی پیدا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات، ڈائریکٹر فشریز پنجاب چودھری افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز فش ہیچری فاضل پور رضا محمد بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
دورہ