پاکستان‘ دمہ مریضوں کی تعداد میں تیزی  سے اضافہ، بچے سب سے زیادہ متاثر

     پاکستان‘ دمہ مریضوں کی تعداد میں تیزی  سے اضافہ، بچے سب سے زیادہ متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)دمہ کے خلاف عالمی دن کل 4 مئی(منگل)کو منایا جائے گا۔اس مرض کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے تقریبات منعقد ہوں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دمہ کے مریضوں کی شرح مجموعی آبادی کے تناسب سے 15 فیصد(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی ہے۔جن میں بڑوں کی نسبت بچے زیادہ متاثر ہیں۔جبکہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت ملتان میں دمہ کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ماحولیاتی آلودگی،سگریٹ نوشی،قالین،پردے،پالتو جانور،پالتو پرندے،پرفیوم،زیادہ گرمی و سردی دمہ کے پھیلا کے بڑے اسباب ہیں۔دنیا میں دمہ کے تقریبا 30 کروڑ مریض ہیں۔دمہ میں سانس کی نالیوں میں الرجی کے باعث نالیاں سکڑ جاتی ہیں۔اسکی علامات میں کھانسی،سانس لینے میں رکاوٹ،سوتے وقت ناک اور منہ سے سیٹیوں کی آوازیں آنا شامل ہیں۔
دمہ مریض