حکومتی دعوؤں، نعروں سے عوام کی تقدیر  نہیں بدلے گی، احمد یارہنجراکی بات چیت 

  حکومتی دعوؤں، نعروں سے عوام کی تقدیر  نہیں بدلے گی، احمد یارہنجراکی بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں،حکومت کی جھوٹی تسلیوں، اور دلاسوں سے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتی،پی ٹی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
آئی کی حکومت نے عوام کو انتہائی مایوس کیا ہے، تبدیلی کے نام پر عوام کو مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ملا، ملکی مسائل کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے اور حکومت اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے، آج حکومت نے عوام کو بھیک پر لگا دیا ہے اورغریب عوام امداد کیلئے ماری ماری پھر رہی ہے،اگر ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن مہم کے دوران ملک کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے دعوے کرتے پھرتے تھے،لیکن کرسی اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد انھوں نے عوام کو مرغیاں، بھینسیں اور کٹے پالنے کے مشورے دینا شروع کر دیے اور چند لنگرخانے تعمیر کر ا دیے،عوام روٹی دال کے لیے پریشان ہیں، 44فیصد بچے سکولوں سے باہر اور لاکھوں نوجوان روزگار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر حکمران ہیں کہ سنجیدہ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، ملک کے تمام صوبوں میں عوام پریشان ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ موجودہ  حکومت ایک جھوٹ کا پلندہ ہے اور حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کے منتخب نمائندوں نے بھی انہیں کے دور کے منظور شدہ منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے فوری بعد انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ڈیرہ پھاٹک سے ٹبہ کربلا تک کارپٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ان کا منظور ہو چکا ہے جس کاکام جلد شروع کردیا جائے گا امگر منتخب نمائندے اس منصوبے کو بھی اپنے نام سے منسوب کررہے ہیں۔
احمد یارہنجرا