تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا، ڈیلی  ویجز ملازمین کی7ماہ سے تنخواہ بند  گھروں میں فاقے، صورتحال سنگین 

  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا، ڈیلی  ویجز ملازمین کی7ماہ سے تنخواہ بند ...

  

 بارہ میل (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کبیروالا کے ڈیلی ویجز ملازمین پچھلے 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم  ہیں،گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا کے پانچ ڈیلی ویجز ملازمین جو کہ ہسپتال میں پوری ایمانداری سے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور پورے ٹائم پر اپنی ڈیوٹی پر آتے رہے ہیں لیکن ان ملازمین کی پچھلے 7ماہ سے سرکار نے تنخواہیں بند کرلیں ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی سی نوبت ہے عید قریب آتے ہی بچوں کے لیے شاپنگ کرنا اور دوسری گھریلواشیاء خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ ملازمین عید کی خوشیوں سے امسال ڈسٹرب نظر آتے ہیں،ان ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک تو ہماری 7ماہ سے تنخواہ بند ہے دوسرا یکم مئی سے ہسپتال میں ہماری حاضری بھی بند کردی گئی ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم بھی عید کی خوشیاں منا سکیں اور ہمار ی ہسپتال کبیروالا میں حاضری کی رکاوٹ بھی دور کی جائے،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی خانیوال،سی ای او ہیلتھ خانیوال،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا اور ایم ایس ہسپتال کبیروالا سے اپیل کی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو رکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائیں اور ان کو مستقل کیا جائے۔

 فاقے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -