خانیوال،بیمار جانوروں کاگوشت سپلائی کرنیکا انکشاف‘ لوگوں پر بیماریوں کاحملہ

     خانیوال،بیمار جانوروں کاگوشت سپلائی کرنیکا انکشاف‘ لوگوں پر بیماریوں ...

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)ماہ رمضان کے دوران خانیوال شہر میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری، شہر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے متعلقہ حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث عرصہ دراز سے شہر ی اور دیہی حلقوں میں قصاب مبینہ طور(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

پر پانی بھرے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت بلاخوف وخطرہ جاری رکھے ہوئے ہیں اکثر قصاب بااثر افراد کی ا ٓشیر آباد حاصل ہونے پر جانوروں کو سلاٹر ہاؤس لے جانا بھی گوراہ نہیں کرتے بیمار یا زخمی جانوروں کو اونے پونے داموں خرید کرانہیں اپنے گھروں سے ذبح کرکے گوشت دکانوں پر رکھ کر فروخت کردیا جاتا ہے اور کوئی قصاب بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرتا نظر نہیں آتا اگر جائزہ لیا جائے تو دیہات اور ملحقہ اڈوں،لاہور موڑ سمیت دیگر علاقوں میں بھی موجود قصاب بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرکے کھلم کھلا انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں شہریوں نے مزیدکہاکہ ہمارا آفیسران بالا سے پرزور مطالبہ ہے کہ ماہ صیام میں ایسا گھناؤنا دھندہ کرنے والے عناصر کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بیمار گوشت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -