رحیم یارخان، زیر سماعت انکوائریوں   میں جانبدارانہ فیصلے دینے کا انکشاف  عوامی حلقوں،متاثرین کااظہار تشویش 

رحیم یارخان، زیر سماعت انکوائریوں   میں جانبدارانہ فیصلے دینے کا انکشاف ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ پر زیر سماعت انکوائریوں میں جانبدارانہ فیصلے جاری کرنے کاالزام لگادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں مختلف محکمہ جات کے افسران و(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 ملازمین اور شہریوں کی درخواستیں زیرسماعت ہیں جن میں انکوائریاں جاری ہیں لیکن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کی عدم توجہی کے باعث انکوائریوں میں من چاہے فیصلے لینے کے لیے جہاں رشوت کابازار گرم ہے وہیں مدعی ملزم اور ملزم مدعی بنائے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈپٹی کمشنرز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخ طاہر کو سائیڈ لائن پر رکھا اور موجودہ ڈپٹی کمشنر نے شیخ طاہر کو زیادہ اہمیت دی جس کا فائدہ اٹھا کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دفتر بولیوں پر انصاف فراہم کررہاہے، اس سلسلہ میں حکومتی سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخ طاہر کی جانبداری بارے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی، سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرکے جلد جانبدار انکوائریاں بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے شہری و سماجی حلقوں نے بھی وزیراعلی پنجاب سے ایماندار افسران کی تعیناتیاں یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

رشوت کا باز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -