عید سیزن، چوروں کی رحیم یا ر خان پر نظر، ایک دن میں 21وارداتیں 

عید سیزن، چوروں کی رحیم یا ر خان پر نظر، ایک دن میں 21وارداتیں 

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)چوری کی 21 وارداتیں برآمد ملزمان کار نقدی موٹر سائیکل رکشہ ٹیوب ویل پنکھا پیٹر انجن اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات رحمانیہ مسجد کے رہائشی احمد خاکوانی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی کار چرا لی دوسری واردات ٹبہ قادر آباد کی رہائشی خالدہ صدیق کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان اشرف علی وغیرہ نے 34 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی تیسری واردات کوٹ سبزل کے رہائشی وقاص منظور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 7 ہزار روپے کی نقدی اور کار کار سپیر پارٹس چرا لیا چوتھی واردات حیدری ٹرسٹ کے رہائشی کامران علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 19(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات شہباز پور روڈ کے رہائشی محمد حسیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات چک 110 کے رہائشی عاشق حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ذوہیب نے 70 ہزار روپے مالیت کا رکشہ چرا لیا ساتویں واردات موضع برڑہ کے رہائشی رئیس صابر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ذوہیب نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات امین گڑھ کے رہائشی احمد حسن کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم شمس الدین نے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات چک 86 کے رہائشی میلو جی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی سجاد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 71 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات چک 3 کے رہائشی راشد جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد افضل وغیرہ نے 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے مالیت کے 2 موٹر سائیکل چرا لیے بارہویں واردات دھکا کالونی کے رہائشی قاری غلام یاسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیرہویں واردات آرائیں کالونی کے رہائشی فہیم احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چودھویں واردات واپڈ کالونی کے رہائشی ارسلان خالد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد شاکر نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پندرہویں واردات عظیم شاہ کے رہائشی محمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم شاکر نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا سولہویں واردات چک 63 کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان ممتاز وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا ٹیوب ویل پنکھا چرا لیا سترہویں واردات چک 64 کے منور حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان ممتاز وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا اٹھارویں واردات موضع بہشتی کے رہائشی توقیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم صفدر نے 12 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے انیسویں واردات راجن پور کلاں کے رہائشی جلیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان پٹھان وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے بیسویں واردات بخشو بھتڑ کے رہائشی کالو کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شاہد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ اکیسویں واردات تھیڑ کے رہائشی حمل خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ساجد علی وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

21وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -