کیٹل مارکیٹ میں آپریشن، افسروں کی معطلی پرملازمین تشویش

        کیٹل مارکیٹ میں آپریشن، افسروں کی معطلی پرملازمین تشویش

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میڈیم کوثر خان کی جانب سے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے چار آفیسران کی معطلی غیر قانونی ہے، ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ابھی تک فعال نہیں ہوئی ہے، ملتان کیٹل مارکیٹ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 مینجمنٹ کمپنی اور بورڈ آف ڈائریکٹر بدستور کام کر رہا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر کمپنی آفیسران کو معطل نہیں کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری طرف ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور آفیسران کی چھاپہ کے دوران ملازمین کو 5گھنٹے تک ہراسمنٹ میں رکھنے پر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور آئندہ آنیوالے دنوں میں ریکوری نہ کرنے اور احتجاج کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

کیٹل مارکیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -