حلقہ کی محرومیاں ختم کرنیکا پلان تیار، ڈاکٹرشبیر علی قریشی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت براے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا آغاز ہو چکا ہے،حلقہ کی35سالہ محرومیوں کے خاتمہ اور ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،کوٹ ادو میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کا قیام اور ایک نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میرے منشور کا حصہ تھا،،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدارنے دونوں پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے،الحمدللہ آج (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
یہ خواب بھی تعبیر کے قریب ہیں، انشاء اللہ پرامید ہوں، ان کاموں میں بھی اللہ تعالیٰ مجھے سرخرو کریں گے،اللہ پاک نے انہیں عوام کی خدمت کیلئے چنا ہے اورعوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے پر ممکن اقدامات کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کا قیام اور ایک نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر ان کیمنشور کا حصہ تھا اور ساڑھے 13 لاکھ آبادی پر مشتمل اس محروم علاقے کی اولین ضرورت تھی،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار سے متعدد ملاقاتوں میں اس کا مطالبہ کیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا،جس پر انہوں نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال سے مسلسل انکی یہی کوشش رہی ہے کہ جلد ان وعدوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچاؤں،الحمدللہ آج یہ خواب بھی تعبیر کے قریب ہیں،انشا ء اللہ پرامید ہوں ان کاموں میں بھی اللہ تعالیٰ انہیں سرخرو کریں گے،انہوں نے کہا کہ 35سالہ محرومیوں کے خاتمہ کیلئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اپنے قلیل دور میں حلقہ کی عوام کو پاسپورٹ آفس سمیت کروڑوں کے بجلی،سوئی گیس،سڑکات کے منصوبے دئے، حلقہ میں 18کروڑ کی لاگت سے 58کلومیٹر سوئی گیس کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،حلقہ میں 22کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ ایک ارب 15کروڑ کی لاگت سے سڑکات کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ حلقہ بھر میں 25کروڑ کی لاگت سے نالی سولنگ ٹف ٹائل پر بھی کام کیا جارہا ہے جبکہ ریلوے لائن کے ارد گرد گرین بیلٹ کاکام بھی جلد شروع کردیا جائے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے اور وہ بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنا رہے ہیں،انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی پابند ہیں اور ہر وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، 2023کے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ختم کرنے کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں عوام نے فیصلہ کن برتری سے نوازا، تحریک انصاف جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا، انکی حکومت جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کر رہی ہے تاکہ عوام کو لاہور نہ جانا پڑے جبکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے، انہوں نے بروقت ایکشن لے کر افواہوں کا خاتمہ کردیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے وہ اس ایوان میں آئے ہیں اور عوام کی خدمت کو ہی اپنا مشن سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹرشبیر علی قریشی