حلقہ کی تعمیر وترقی اولین ترجیح، کئی اہم منصوبے منظور، عامرنواز

  حلقہ کی تعمیر وترقی اولین ترجیح، کئی اہم منصوبے منظور، عامرنواز

  

لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)صوبائی  پارلیمانی سیکرٹری پنجاب  سردار عامر نواز خان چانڈیہ نے اپنی رہائش گاہ پر لیاقت پور کے سینئر  صحافیوں کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں اپنے صوبائی حلقہ میں 7 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے منظور کرائے جس میں سے کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کئی زیر تعمیر ہیں انہوں نے بتایا کہ امین اباد میں گرلز کالج۔ ریسکیو۔ کی منظوری لے لی ہے خان بیلہ۔اللہ آباد کی روڈ کا کام(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 شروع ہو چکا ہے انشاللہ یہ اہم سڑک جون میں مکمل ہو جائے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں مخادیم محسن اباد کے شانہ بشانہ ہمیشہ چلتا رہونگا۔ میرے حلقہ میں کسی سے نا انصافی نہیں ہو گئی۔ میرٹ میرا طرہ امتیاز ہے تمام سیاسی معاملات میں خود دیکھتا ہوں۔ میرا کوئی نائب نہیں۔ میرٹ پر کام کرانا کے لئے کسی بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوتا۔ قبل ازیں صحافتی پینلز نے انہیں تحصیل لیاقت پور کے صحافتی معاملات سے آگاہ کیا۔ صحافتی پینلز میں خورشید احمد خورشید۔ ایاز اکرام۔ ملک محمد مدثر۔ محمدانور جٹ۔ اور مزمل حسین شامل تھے  تصویر کیپشن۔ سردار عامر نواز خان چانڈیہ سے لیاقت پور کاصحافتی وفد ملاقات کرتے ہوئے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عامر نواز خان چانڈیہ آج 3 مئی کو لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔ 

سردارعامر نوازخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -