سپورٹس ڈیپارٹمنٹ 36ڈیلی ویجز ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہ بند

  سپورٹس ڈیپارٹمنٹ 36ڈیلی ویجز ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہ بند

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان کے 36 ڈیلی ویجز ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے ڈیلی ویجز ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں بتایا جاتاہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے یہ ملازمین سپورٹس آفس کے زیرانتظام یوتھ ہاسٹل، ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ، یوتھ ریسلنگ اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر، قاسم آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

، باسکٹ بال کورٹ، سپورٹس جمنیزیم سمیت ای لائبریری  میں کام کرتے ہیں ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں 52 کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین جن میں بیلدار مالی گراؤنڈ اسٹاف ودیگر شامل تھے جن کو پندرہ ہزار روپے ماہوار تنخواہ دی جاتی تھی موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سپورٹس فنڈ میں کمی کردی جس کے باعث 16 ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر فارغ کردیا گیا تھا جب کہ رواں برس صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹس آفس ملتان کے لیے جاری ہونے والے فنڈز میں مزید کمی کر دی گئی جس کی وجہ سے مزید دس ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہاہے کہ اسپورٹس ملازمین کے لیے جاری ہونے والے فنڈ سے کم ہو نے کی وجہ سے انہیں آدھی تنخواہ دی جا سکے گی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کو گراؤنڈز کی دیکھ بھال، کے لئے 44ملازمین کی ضرور ت ہے جن کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنی کی ضرورت ہے تاکہ گراؤنڈ ز کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو سکی لیکن فنڈز کی کمی کے باعث اب صرف 25ڈیلی ملازمین سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاس موجودہیں ان ملازمین سے تمام کام کروانا مشکل ہے انہوں نے کہاہے کہ ڈیلی ملازمین کو ہر تین ماہ بعد تنخواہ دی جاتی ہے جو کہ 689روپے روزانہ کے حساب سے دی جاتی ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کی جانب سے فنڈز جاری ہو گئے ہیں جو کہ ناکافی ہے جلد ہی تمام ڈیلی ملازمین کو آدھے آدھے مہینے کی تنخواہ جاری کر دی جائے گی 

سپورٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -