ملتان،پارکوں، گراؤنڈزمیں قائم واکنگ ٹریک شہریوں کیلئے بند

      ملتان،پارکوں، گراؤنڈزمیں قائم واکنگ ٹریک شہریوں کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ملتان شہر میں موجود پارک، باغات اور گراؤنڈ میں قائم کئے گئے واکنگ ٹریک عام شہری کے لئے بند کر دیئے ہیں مختلف امراض میں مبتلا شہری واک اور ورزش کرنے سے محروم ہو گئے ہیں بتایا جاتاہے کہ کورونا وائرس کی باعث ضلعی انتظامیہ نے ایم سی سی گراؤنڈ، سپورٹس گراؤنڈ، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، عام خاص باغ، جناح(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 پارک، سمیت دیگر مقامات پر موجود پارکوں کو عام شہری کے لئے مکمل طوپر بند کر دیا ہے جس وجہ سے شہری واک اور ورزش کرنے سے محروم جبکہ بچے گلیوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر واک اور ورزش کرنا نہایت ضرور ی ہے جبکہ عالمی ادارہِ صحت کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی یعنی ایک ارب 40 کروڑ افراد ضرورت کے مطابق جسمانی ورزش نہیں کرتے۔جسمانی ورزش نہ کرنے کے سبب انھیں امراض قلب، ذیباطیس اور مختلف نوعیت کے سرطان لاحق ہونے کا خطرہ ہے ورزش چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر حاصل کیے گئے فوائد میں فوری اور بڑی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر امراض قلب اور قوت مدافعت اس سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں  ماہرین کے مطابق جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا دائمی بیماریوں مثلاً امراض قلب، سرطان اور پھیپھڑوں کی سوزش سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔ جتنا ممکن ہو اتنا حرکت کرتے رہیں۔ ہفتے میں کم سے کم ایک سو 50 منٹ تک متحرک رہنے کی کوشش کریں اس حوالے سے تسلسل بہت اہم ہے۔ جسمانی سرگرمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھنا عمر بھر کے لیے ہمارے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ورکنگ ٹریک