ملتان:مختلف علاقوں میں چور، ڈاکوسرگرم، شہریوں کوبھاری نقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں چور، ڈاکوسرگرم، شہریوں کوبھاری نقصان

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وموٹرسائیکلیں، موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کیمطابق تھانہ بی زیڈ کیعلاقے شالیمار ٹی چوک محمد توفیق سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ50ہزار سمیت(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کیعلاقے مچھلی منڈی محمد احسن سے ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی40ہزار چھین کر لیگیا،تھانہ نیوملتان کیعلاقے محلہ منیرآباد مجاہد سے دوڈاکو نے اسلحہ کیزور پر نقدی8ہزار سمیت ایک تولہ سونا لیگئے،تھانہ مظفر آبادکیعلاقے قاسم پور نہر مرزا عمر سے دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی70ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ممتازآباد کیعلاقے حیدرپورہ محمد عمران کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت دوران شاپنگ راشد کیبیگ سے نقدی و موبائلز مالیت72ہزار، مشرف احمد، مسجد اقصی کیباہر سے شکیل نواز،تھانہ بی زیڈ کیعلاقے کامران کی موٹرسائیکلیں، نوید رسول کیگھر سے سامان مالیت50ہزار، تھانہ کوتوالی کیعلاقے محمد فہد ودیگر افراد کے چار موبائلز، تھانہ شاہ رکن عالم کیعلاقے اعجاز کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عبدالرشید کیگھر سے نقدی و زیور مالیت1لاکھ 50ہزارجبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کیعلاقے محمد ریاض کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ہیں۔

وارداتوں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -