سنوکر کلب پرچھاپہ، دونوجوانوں کی تیسری منزل سے چھلانگیں 

  سنوکر کلب پرچھاپہ، دونوجوانوں کی تیسری منزل سے چھلانگیں 

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی پولیس نے یعقوب آباد میں سنوکر کلب پر چھاپہ مارا،پولیس کو دیکھ کر دو نوجوانوں نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں،دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس بورے والا نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نواحی آبادی یعقوب آباد برلب نہر بالائی منزل پر واقع اسنوکر کلب پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی دو نوجوانوں صداقت علی اور دیول مسیح نے خوفزدہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں جس سے وہ زمین پر گرتے ہی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی ٹانگیں ٹوٹنے کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں سٹی پولیس نے سنوکر کلب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سنوکرکلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -