شاہ رکن عالم کالونی میں فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ  لوگوں میں خوف، دہشت پھیلانے افراد  کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر، اہل  علاقہ، وکلاء میں غم وغصہ، جلد ایکشن کامطالبہ 

  شاہ رکن عالم کالونی میں فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ  لوگوں میں خوف، دہشت پھیلانے ...

  

 بستی ملوک(نمائندہ پاکستان ) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل کا رہائشی ایڈوکیٹ ارباب سیال جو کہ  شاہ رکن عالم(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 کالونی ملتان میں اپنی کیلینٹ کے پاس کا ہوا تھا کہ اس کیس سے جڑے ہوئے   عصمت اللہ نے تقریبا 20 سے 30  ہمراہ خطرناک اسلحہ سے لیس افطاری کے وقت اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے مکان نمبر 488 H بلاک میں گھس گئے جس سے نماز پر جانیوالے اور کالونی کے دیگر لوگوں پر دہشت کا سماں طاری ہو گیا خطر ناک گینگ جن کا تعلق ڈی جی خاں سے بتایا جاتا ہے نے گھر میں موجود خواتین پر تشدد کیا ڈکیتی کی واردات کی اور 2 معصوم بچے بھی اغوا کرلیے-اہلیان علاقہ کے مطابق پولیس معمول کے مطابق وقوعہ سے تقریبا ایک گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور معمول کی کاروائی کرتے ہو ئے چلی گئی جبکہ مسلح افرادد واردات کے بعد کالونی میں دندناتے رہے اور ٹھیک تقریبا 3 گھنٹے بعد دوبارہ حملہ آور ہوئے اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے مہر ارباب سیال ایڈووکیٹ اور ایک شہری کی گاڑی کو پٹرول پھینک کر آگ لگا دی جس سے علاقہ میں ایک بار پھر دہشت اور خوف کا سماں پیدا ہو گیا-اس کے بعد اہل علاقہ اور وکلا کے شدید احتجاج پر sp انویسٹیگیشن عامر خان نیازی, متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اواور حساس اداروں کے افسران نے موقع پر پہنچ کر FIR اور حسب ضابطہ کاروائی کا حکم جاری کیا  چونکہ مسلح افراد کا تعلق خطرناک گینگ سے ہے اور انہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اسی لئے تاحال کوئی دہشت گرد گرفتار نہ ہو سکا ہے جس سے شہریوں کے مال و جان کو خطرہ لاحق ہے اوراہل علاقہ, سول کمیونٹی اور وکلا میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

 ارباب سیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -