جسونت گڑھ، منڈی مویشیاں پر چھاپہ، استعمال شدہ پرچیاں برآمد، 4 افسر معطل

      جسونت گڑھ، منڈی مویشیاں پر چھاپہ، استعمال شدہ پرچیاں برآمد، 4 افسر ...

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میڈیم کوثر خان نے لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور پولیس کے ہمراہ  منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں  چھاپہ مارا، ریکوری آفیسر محمد عظیم، عبدالرحمان،زبیر، شاہد سے استعمال شدہ پرچیاں برآمد کر لی گئی ہیں  ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے ریکوری آفیسرز کے الزامات پر ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر حماد، سی ایف او شہزاد، جنرل منیجر خضر حیات، منیجر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 آپریشن زین خاکوانی کو معطل کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کوثر خان کو کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام لگائی جانیوالی منڈی مویشاں میں کرپشن کی شکایات ملی تھیں  جس پرانھوں نے گذشتہ روز علی الصبح منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں آفیسران اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ریکوری آفیسر محمد عظیم، عبدالرحمان، زبیر اور شاہد سے استعمال شدہ پرچیاں برآمد کرلی، ریکوری آفیسر نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے سامنے بیان دیا کہ آفیسران کے ایما پر استعمال شدہ پرچیوں سے رقم اکھٹی کی جارہی ہے جس پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے فوری طور پرایم ڈی ڈاکٹر حماد، شہزاد، خضر اور زین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے کہا ہے کہ جسونت گڑھ میں  ریکوری کی شکایات عام تھی جس پر کاروائی کی گئی ہے، سرکاری تعطیل کے باعث معطلی کے تحریری احکامات سوموار کو جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ دوسری طرف ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر حماد، سی ایف او شہزاد اور خضر گذشتہ 16دنوں سے کرونا کی وبا کا شکار ہیں  اور گھر میں  قرنطینہ کر رکھا ہے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب میڈیم کوثر خان کی جانب سے منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں 4آفیسران معطل کئے جانے کے بعد پنجاب کی سب سے بڑی منڈی مویشاں لاوارث ہوگئی، ریکوری آفیسرز لاکھوں روپے کی ریکوری جمع کرانے کیلئے آفیسران سے رابطے کرتے رہے جس پر منیجر آپریشن زین خاکوانی نے تمام ریکوری آفیسران سے ریکوری جمع کرکے دفتر میں جمع کروا دی ہے۔

کوثرخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -