کرونا ویکسی نیشن کیلئے جرنلسٹس کی لسٹیں طلب

کرونا ویکسی نیشن کیلئے جرنلسٹس کی لسٹیں طلب

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورسمیت صوبہ بھر کے صحافیوں کی کرونا ویکسی نیشن کیلئے لسٹیں مانگ لیں ہیں صحافیوں کا اس وبا کے حوالے سے عوام کو شعور اور اگاہی پہنچانے میں بے مثال کردار ہے انکی زندگیوں کا تحفظ (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ہماری ذمہ داری ہے یونائیٹیڈ جرنلسٹ گروپ کی جانب سے تحریری طور پر وزیراعلی پنچاب وزیراطلات پنجاب اور وزیرصحت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کرونا وبا کی تیسری لہر سے جہاں دیگر شعبہ جات کے لوگ متاثر ہورہے ہیں وہاں صحافی جو کہ فرنٹ لائن پر اپنی جانوں کو داو پر لگا کر اس وبا کے حوالے سے اپنی رپورٹنگ کرتے ہیں بھی سخت متا ثرہورہے ہیں لہذا ا فوری طور پر بہاولپورکے پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کی ویکسینیشن کا انتظام کروایا جائے اس لیٹر کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سابقہ صدر پریس کلب توصیف بھٹی سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے جسمیں انہوں نے یقین دلایا ہے کہ بہت جلد صحافیوں کیلئے خصوصی طور پر ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا جارھا ہے جو کہ پریس کلبز کی سطح پر ھوگا اور اس حوالے سے ڈی جی پی آر کو خصوصی ھدایات جاری کردی گئیں ہیں اور ان سے صحافیوں کی لسٹیں مانگ لی گئیں ھیں انہوں نے کہا کہ اسمیں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وبا کیخلاف صحافیوں نے بھی فرنٹ لائن سپاہیوں کی طرح اپنا کردار ادا کیا ہے عوام کو شعور و اگاھی دینے میں صحافی برادری کا بے مثال کردار ہے انہوں نے کہا کہ انکی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری جسے پورا کیا جائیگا۔

لسٹیں طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -