وہاڑی،سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ  خواتین کی مشکلات میں اضافہ

     وہاڑی،سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ  خواتین کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا، تفصیل کے مطابق ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس حکام کی جانب سے سحر اور(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 افطار کے اوقات میں گیس بند کرنا معمول بنا لیا ہے دن بھر روزہ کی حالت میں گزار کر شام کو جب گھریلو خواتین افطاری تیار کرنے بیٹھتی ہیں تو گیس غائب ملتی ہے جس کے سبب گھریلو خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور روزے کی حالت میں لکڑی جلا کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں خواتین شازیہ،رانی،فوزیہ و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ