حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں، جاوید اقبال وڑائچ

  حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکو چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ بستی خدا یار کھوکھر میں بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں، مفاد کی سیاست کرنے والی پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتی(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں عوام کو حقوق دہلیز پر میسرآئیں گے، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سٹی میگا پیکج، زرعی یورنیورسٹی، شیخ زید ہسپتال فیز ٹو، سکولز اپ گریڈیشن، صحت مراکز کی اپ گریڈیشن، اہم سڑکات کی تعمیر، بجلی و گیس منصوبوں کی فراہمی، سیوریج، ٹف ٹائل منصوبے اور دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے حلقہ کا نقشہ بدل جائے گا اور شہر کے تمام اہم مقامات کو خوبصورت بنایا جارہاہے تاکہ رحیم یار خان کو مثالی بنایا جاسکے، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے اراکین اسمبلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -