اووربلنگ، حکومت لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے، دوست محمد کھوسہ

  اووربلنگ، حکومت لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے، دوست محمد کھوسہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعلی پنجاب و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ واپڈا نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں ڈیرہ غازی خان کی مختلف تحصیلوں میں بجلی بند رکھنا کہاں کا انصاف ہے اور خاص طور پر ماہ رمضان کے مہینے بجلی بند کر دینا سابقہ ادوار میں بھی یہ روایت نہیں رہی اوپر سے اوور بلنگ اور اوور یونٹس ڈال کر یہ حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے انہوں نے کہا ڈویثزنل انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہوش کے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 ناخن لے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ اسی ڈسٹرکٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں اور آپ کہیں انتظامیہ آپ کی نہیں سنتی تو اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا ڈیرہ غازی خان میں جتنا قبضہ مافیا اس دور حکومت میں پروان چڑھا اس کی نظیر نہیں ملتی سابق وزیر اعلی نے کہا انتظامیہ صرف غریب ریڑھی والوں کو جرمانہ یا ان کی ریڑھیاں الٹا سکتی ہے۔جو کہ میں سمجھتا ہوں سوائے بدمعاشی کے اور کچھ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کرونا کی وجہ سے ویسے ہی لوگ پریشان ہیں اور آپ نے ہماری ماؤں بہنوں کو شناختی کارڈ تھما کر دو کلو چینی کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دیا حکومت اور انتظامیہ کے لئے اسد عمر کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا اسمبلیاں تحلیل کر دیں کس نے روکا ہے آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں کرونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا خدارا اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں احتیاط کریں حکومت کے لئے محض آپ گنتی ہوں گے مگر اپنے گھر والوں کے لئے آپ بہت قیمتی ہیں۔

دوست محمد کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -