ملتان،گرافروشوں کیخلاف آپریشن،76افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد

  ملتان،گرافروشوں کیخلاف آپریشن،76افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے  ماہ اپریل میں ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل میں 76 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا  جبکہ79کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔پرائس مجسٹریٹس نے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ضلع ملتان میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر 32 دکانوں اور گوداموں کو سیل کیا۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف4 اور ملاوٹ مافیا کے خلاف3 کاروائیاں کی گئیں۔ ایک ماہ میں 5503 دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی جن میں 2151 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔اپریل کے دوران گرانفروشوں پر مجموعی طور 69لاکھ 91 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
بھاری جرمانے