عید کے بعد پی ڈی ایم اپنی طاقت کا  بھرپور مظاہرہ کرے گی، رانا محمود الحسن

  عید کے بعد پی ڈی ایم اپنی طاقت کا  بھرپور مظاہرہ کرے گی، رانا محمود الحسن

  

وہاڑی، کرم پور (بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان) عید کے بعد پی ڈی ایم اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔امید ہے کہ اس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔مسلم لیگ ”ن“ متحد ہے اور دن رات اپنی کامیابی کی طرف گامزن ہے۔اگلا الیکشن (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

مسلم لیگ ”ن“ جیتے گی۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ”ن“کے رہنما و سنیٹر رانا محمود الحسن نے پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی کے ضلعی صدر راؤ ذوالفقار علی معصومی کی طرف سے کرم پور میں افطار ڈنرکے موقع پر کیا۔  انہوں نے مزید کہاکہ میاں شہباز شریف مسلم لیگ ”ن“ کی قیادت کریں گے۔مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف ان کے ساتھ ہوں گے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سابق ایم این اے محمود حیات عرف ٹوچی خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوئے وہ سب پی ڈی ایم کی جماعتیں جیتی ہیں اور تحریک انصاف ہاری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے ایم این اے،ایم پی اے نے کوئی ترقیاتی کام نہ کرایا ہے۔جس کی وجہ سے وہ اپنے حلقہ میں نہیں جاسکتے ہیں۔اس موقع پر امیدوار ایم این اے رانا صغیر احمد گڈو،راؤ محمد اقبال ٹھاکر، میاں مختار احمد بورانہ،چودھری مقبول احمد، وہاڑی پریس کلب کے نو منتخب صدر مختار احمد بھٹی نو منتخب جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا، نائب صدر میاں وحیدالرحمن، موسٹ سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد بیورو چیف خبریں، چودھری طارق سعید۔چودھری محمد افضل۔ رانا انوار آفتاب۔ میاں ساجد منظور، میاں محمد ثاقب اکرام۔ اے ڈی صابر۔ محمد افضل خلیق بھٹی۔ چودھری محمد وسیم۔ راؤ خالد۔ رانا خلیل،راؤ محمد نذیر ٹھاکر،رانا عبدالجبار،نمبر دار طفیل احمد،مشتاق احمد ساقی،راؤ مبارک علی،راؤ محمد اقبال، سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

رانا محمود الحسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -