یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن  جامعہ اسلامیہ‘ آرٹس کونسل کے اشتراک  سے نمائش، سیمینار کی تیاریاں، ہاکڑہ  تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کیاجائے  ڈاکٹر اطہر محبوب کااجلاس سے خطاب 

یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن  جامعہ اسلامیہ‘ آرٹس کونسل کے اشتراک  سے ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاولپور آرٹس کونسل (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

و بہاولپور میوزیم کے اشتراک سے بین الاقوامی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل اور بہاولپور میوزیم زبیر ربانی،پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری، نامور مصور غلام حسین،فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے کہا کہ خطۂ بہاولپور عظیم ہاکڑہ تہذیب کے ورثے کا حامل ہے اس تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی نمائش کا انعقاد بہت اہم پیش رفت ثابت ہوگی اس مقصد کے لئے بہاولپور آرٹس کونسل اور میوزیم اور مقامی آرٹسٹس اور مصوروں کا تعاون خوش آئند ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ یہ میگا ایونٹ فروری2022 میں منعقد کروایا جائے گا اور اس سلسلے کی ایک نمائش پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ہاکڑہ تہذیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -