بہاولپور: ہیڈ کانسٹیبل لوٹ مار میں سب  سے آگے، متاثرین کااحتجاج، نعرے بازی

 بہاولپور: ہیڈ کانسٹیبل لوٹ مار میں سب  سے آگے، متاثرین کااحتجاج، نعرے بازی

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیڈکانسٹیبل ڈبل شاہ بن گیا غیرقانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے علاوہ لکی کمیٹی فراڈ سیکنڈل کاسرغنہ ہونے کابھی انکشاف ہوا تفصیل کے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

مطابق پولیس ہیڈکانسٹیبل اصغرعباسی کے کئی غیرقانونی کام منظرعام پرآگئے ہیں ذرائع کے مطابق موصوف نے اپنے حقیقی بھائی یوسف عرف پھل عباسی کیساتھ مل کر   99 ارننگ انوسٹمنٹ کمپنی کے نام پر غیرقانونی کرنسی کادھندہ کیالوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیے مدینہ موٹرسائیکل لکی کمیٹی کے نام پرمقامی لوگوں کوہنڈاموٹرسائیکل دینے کاجھانسہ دے کربھاری رقوم بٹوریں شہریوں کی رقوم ڈبل کرنے کاجھانسہ دے کرنقدی اورزیورات لوٹے جعلسازی اورفرا ڈ کاانکشاف ہونے پرتمام ترذمہ داری اپنے بھائی پرڈال کراپنی سروس پربراجمان ہوگیامتاثرہ افراد نے میڈیا سنٹرپہنچ کرشکایات کے ابنارلگادیئے متاثرہ شہری چاندیاسین ولدعمران سکنہ نورپورنورنگار نے میڈیاکوبتایاکہ پولیس ہیڈکانسٹیبل اصغرعباسی اوراس کے بھائی یوسف عباسی نے اس سمیت درجنوں افراد سے موٹرسائیکل دینے کے نام پرلاکھوں روپے بٹورے ہیں اب موٹرسائیکل دینے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اس نے بتایاکہ پولیس ہیڈکانسٹیبل اصغرعباسی اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے اثرورسوخ کے ذریعے ان کیخلاف مقدمات درج کرانے پرتل چکاہے انہوں نے حکام بالاسے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے اس حوالے سے پولیس ہیڈکانسٹیبل اصغرعباسی نے کہاکہ ہنڈاموٹرسائیکل کی مدینہ لکی کمیٹی اس نے خودشروع کرائی تھی حالات خراب ہونے پراپنے بھائی کے حوالے کردی ہے اب تمام معاملات کاوہ ذمہ دار ہے میرا کسی قسم کی کمیٹی اورغیرقانونی کرنسی کے دھندے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -