خانپور،گھریلو جھگڑے پرخاتون کی خود کشی 

  خانپور،گھریلو جھگڑے پرخاتون کی خود کشی 

  

  خان پور(نمائندہ پاکستان)خان پوربستی عظیم شاہ چک 15پی کی رہائشی 18سالہ علیزہ کوثر دختر رشید احمد نے گھریلو ناچاقی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے م طابق گزشتہ روز 18سالہ علیزہ بی بی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس پر ریسکیو 1122کو کال کی گئی جس میں علیزہ بی بی کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن علیزہ بی بی کے جسم میں زہر پھیل چکا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے زندگی بچانے کی کوشش کی مگر نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -