ڈیرہ ریجن سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف آپریشن شروع کرنیکا حکم 

ڈیرہ ریجن سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف آپریشن شروع کرنیکا حکم 

  

   ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے سنگین جرائم میں ملوث کیٹگری اے کے اشتہاری ملزمان سمیت معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والے قانون شکنوں کی گرفتاری کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کو اہداف دے دئیے،گرفتاریوں کو ہدف میں ٹاپ کرنے والے پولیس سرکل کو،، بیسٹ سرکل آف ریجن،اور ٹاپ کرنے والے ضلع کو بسیٹ ڈسٹرکٹ آف ریجن کا سرٹیفکیٹ اور انعامات دئیے جائیں گے، اسی طرح اہداف حاصل نہ کرنے والیسرکل کو ورسٹ سرکل کے طور پر سخت محکمانہ احتساب کا۔سامنہ کرنا ہو گا ڈی پی اوز محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تھانوں کی سطح پر بیسٹ پولیس سٹیشن آف ڈسٹرکٹ کا مقابلہ کروائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق 24/7پولیسنگ کے تحت اتوار کے روز ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کارکردگی کے حوالے سے مثبت مقابلوں کے رجحانات ہمیشہ کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،سپروائزری افسران جب اپنے دائرہ اختیار میں صدق دل کے ساتھ مانیٹرنگ کرتے ہوئے فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت اور سستی کے کے مرتکب اہلکاروں کا محکمانہ رولز کے مطابق احتساب کریں گے تو پولیس کی کارکردگی میں خود بخود اضافہ ہو گا،آرپی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس کا بنیادی یونٹ تھانہ ہے جس کی کارکردگی سرکل،ضلع اور ریجن کی کارکردگی کا باعث بنتی ہے،تھانوں کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے سرکل آفیسر کی پہلی سپروائزر ی،ڈی پی او کی کمانڈ اور پھر ریجن میں آر پی اوکی مانیٹرنگ ہوتی ہے،ریجن کی سطح پر پولیس سرکلز کے مابین کارکردگی کا مثبت رجحانات کیتحت مقابلہ ماہانہ بنیاد پر کروایا جا رہا ہے،ریجن کے تمام۔سرکلز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت معاشرتی امن کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے حوالے سے ٹارگٹ دئیے جا رہے ہیں جو پولیس سرکل ان اہداف کے حصول میں ٹاپ کرے گا اسے،،بیسٹ سرکل آف ریجن،،کا ایوارڈ دیا جائے گا اسی طرح جو ضلع ٹاپ کرے گا اسے بیسٹ ڈسٹرکٹ آف ریجن کا ایوارڈ دیا جائے گا،ان اہداف کے حصول کے لئے جن پولیس اہلکاروں اور افسران نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو گا انہیں بھی انعامات سے نوازا جائے گا،اسی طرح جو سرکل اہداف حاصل کرنے میں ناکام ریاست ورسٹ سرکل آف ریجن کے طور پر محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا ہو گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اضلاع کے ڈی پی اوز تھانوں کی سطح پر پر پولیس کارکردگی کے مقابلے کروائیں،بیسٹ اور ورسٹ کارکردگی کی رپورٹ آر پی او آفس کو بھجوائیں۔ادھرریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی فیصل رانا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے باقی ایام۔میں اجتماعی عبادات کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پر من عن عمل کیا جائے گا،،کورونا سے بچاو صرف اور صرف ایس اوپیز پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے،اسلام سلامتی کی ضمانت ہے ہم نے ایس اوپیز پر عمل کر کے اور کروا کے عوام کی زندگیوں کو سلامتی کی طرف لے جانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق 24/7پولیسنگ کے تسلسل میں اتوار کو ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو کورونا کی حالیہ خطرناک لہر کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے اور ہر ماں اپنے بچوں کی سلامتی مانگتی ہے،ریاست نے کورونا کی حالیہ خطرناک ترین ماحول میں این سی او سی کے ذریعے جو فیصلے کئے اور ان کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے ہدایات دیں اس پر ہر صورت عمل کروانا ہے،ڈی پی او ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کے مثبت کردار سے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے مینیج کریں،انہوں نے کہا کہ ریاست کے فیصلے ہی قانون ہوتے ہیں جن کی خلاف ورزی قانون شکنی ہوتی ہے لہذا کسی کو کسی طرح سے بھی کسی قسم کی کوئی قانون شکنی نہیں کرنے دی جائے گی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ آر پی او آفس اور ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر میں 24/7کام کرنے والا کنٹرول روم کام رہے ہیں جنہیں جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے باہم مربوط کر دیا گیا ہے،ریجن بھر کی پولیس کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے.

فیصل رانا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -