شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی 

  شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)  پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر تے ہوئے  کہا ہے کہ  انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کا نظام مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے، الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔ صدر (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے، مسلم لیگ (ن)نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں، ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے، جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کا نظام مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے، الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں۔
شہباز شریف

  اسلام آباد(آئی ا ین پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے کہا  ہے کہ  مسلم لیگ (ن)  کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں   فواد چوہدری  نے کہا    (ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟۔دریں اثناوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  نے کہا ہے کہ شہباز شریف کوئی ایسا سسٹم بتادیں کہ جس سے دھاندلی کو روکا جاسکے شہباز شریف کے دل میں چور نظر آرہا ہے جو ای ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں  پی ڈی ایم سارا بی پئیر مال ہے وہ اپنے آپ کو دفن کرچکی ہے کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے  فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ کبھی ن لیگ کہتی ہے ریٹرنگ افسران غائب ہوگئے تو کبھی ڈبے غائب ہوگئے امریکہ میں جب صدر ٹرمپ نے دھاندلی کی بات کی تو ای ووٹنگ سے انصاف ہواپی ڈی ایم اب خود ایک دوسرے کی مخالفت کررہی ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مستقبل میں کوئی وجود نہیں اپوزیشن  ہر الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن ای ووٹنگ سے کیوں بھاگتے ہیں وزیر اعظم پر بے بنیاد الزامات لگا دیتے ہیں وہ لوگ جو ای ووٹنگ سے بھاگتے ہیں وہ دھاندلی زدہ نظام کا حصہ ہیں بشیر ممین سامنے آکر بتائیں کہ انہیں کون ورغلا رہا ہے ایسا شخص جو خود مشکوک ہو وہ وزیراعظم پر الزامات لگائے۔ ایسے فرد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیانہوں نے کہا کہ  شہر میں مزید 5ویکسی نیشن سینٹر شروع کئے جارہے ہیں یومیہ 20 ہزار ویکسی نیشن کرنے کا اضافہ ہوگا پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن مہم بہترین  طریقہ سے جاری ہے  کورونا کی وباء آنے پر صرف 400 یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تھی اب یومیہ ہزاروں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں کورونا کرائسز میں ہم نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ اول -