مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل چوتھے روز صحت مراکزکورونا ویکسین سے خالی

  مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل چوتھے روز صحت مراکزکورونا ویکسین سے خالی

  

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کو مسلسل چوتھے روز ویکسینیشن مراکز کورونا ویکسین سے خالی پڑے رہے جبکہ مہلک وائرس مسلسل لوگوں کی موت اور بیماری کا سبب بن رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیرمیں صحت کے اہم ترین ادارے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین موجود نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں لوگ وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کے لئے لاک ڈاؤن میں ہسپتال پہنچے اور انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ ہسپتال میں ویکسین موجود نہیں ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے باوجود نیا سٹاک نہیں بھیجا گیا۔ 

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -