کورونا ویکسیینٹڈ پرسن سرٹیفکیٹ معاملہ میں نادرا سسٹم میں بڑی خامی کا انکشاف

کورونا ویکسیینٹڈ پرسن سرٹیفکیٹ معاملہ میں نادرا سسٹم میں بڑی خامی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نظام میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا سسٹم ڈبل ڈوز ویکسین لگوانے والوں کو ہی کورونا سر ٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے، سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے حامل افراد نادرا سے کورونا کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر پا رہے۔ذرائع کا بتانا ہے کورونا ویکسین ڈبل ڈوز میں بھی لگتی ہے اور سنگل ڈوز کی ویکسین بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، لیکن پاکستان میں صارفین کی اکثریت سنگل ڈوز ویکسین سائنو بائیو استعمال کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے تاہم نادرا حکام کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ ہمارے سسٹم میں ڈبل ڈوز والوں کو سرٹیفکیٹ اسلئے دیا جاتا ہے کہ سنگل ڈوز ابھی حکومت نے شروع نہیں کی۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام حکومت کے ویکسین کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔
نادرا نظا م خامی

مزید :

صفحہ اول -