اپریل میں ملکی برآمدات 2ارب 19کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں،مشیر تجارت 

  اپریل میں ملکی برآمدات 2ارب 19کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں،مشیر تجارت 

  

کراچی(آئی این پی)  مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے بتایا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اور 2011 کے بعد پہلی بار 7 ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

مشیر تجارت

مزید :

صفحہ اول -