افسوس جمعیت علماء اسلام ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی، فیصل کریم کنڈی 

  افسوس جمعیت علماء اسلام ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی، فیصل کریم کنڈی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ترجمان کے این اے 249 کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افسوس ہوا جمعیت علمائے اسلام ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جے یو آئی کو ن لیگ کی بی ٹیم بنانے سے پہلے مفتی محمود کی میراث کا ہی کچھ خیال کرلیتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کیا میاں نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے بعد بیرون ملک روانگی اور پھر فوراً مارچ کا ختم ہونا اتفاق تھا؟۔ انہوں نے کہاکہ این اے 249 میں دھاندلی کے الزامات دراصل مریم نواز کی اپنی خفت مٹانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے مشیروں نے انہیں این اے 249 کے زمینی حقائق سے لاعلم رکھ کر آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیا اور اب شکست ہضم نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ، پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور جے یو آئی حکومت کی مخالفت بھول کر بھٹوازم کی مخالفت کرنا شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان غور کریں کہ اپوزیشن کی اپوزیشن کرنے کا فائدہ آخر کس کو ہوگا؟ 

فیصل کریم کنڈی

مزید :

صفحہ اول -