ملک کی ترقی و خوشحالی میں محنت کشوں کی قربانیوں کا احساس ہے: ڈاکٹر امجد علی 

ملک کی ترقی و خوشحالی میں محنت کشوں کی قربانیوں کا احساس ہے: ڈاکٹر امجد علی 

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشن بریکوٹ سوات کی جانب سے 2 ہفتہ صفائی مہم کے انعقاداور اہل علاقہ کا اس میں حصہ لینا اور عوام الناس کو صفائی کے حوالے سے مثبت پیغام پہنچانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سوات کے دور دراز دیہات کے لئے سڑکوں کے ایک جامع منصوبے کے تحت نہ صرف دیہی تر قی کے لئے راستے استوار ہو رہے ہیں بلکہ علاقائی سیاحت کے فروغ میں بھی معاؤن ثابت ہوں گے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی میں محنت کشوں کی قربانیوں و اہمیت کا احساس ہے۔ عوام سے بھی بالخصوص رمضان المبارک میں مزدور طبقے کیساتھ تعاؤن کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اتوار کے روز سوات سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ بریکوٹ سوات میں تبلیغی اجتماع کے جائے وقوع تک لنک روڈ اور سیلاب سے حفاظتی پشتوں کے کام و دیگر لوازمات کے لئے حسب وعدہ اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں کی پختگی کے کئی منصوبوں سے پورے سوات میں ترقی کا دور دورہ ہو رہاہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ علاقہ میں زراعت, باغبانی اور صاف پانی کی کئی منصوبوں سمیت نجیگرام سمسرو روڈ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام بھی علاقے کی تاریخ میں پہلی بار وسیع اور جامع ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر موجودہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -