جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 19مئی تک توسیع

جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 19مئی تک توسیع
جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 19مئی تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کی کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد احمد خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت سے قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کروائی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی جانب سے ان کے وکیل بیر سٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

 دوران سماعت جج نے ایف آئی پراسیکیوٹر سے پو چھا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا کیا بنا؟ جج امیر احمد خان نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ طلب کی گئی تھی کیا آپ لائے ہیں جس ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ اس کیس میں تمام ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے اور بینکو ں کے ریکارڈ کےس ساتھ تفتیش کررہے ہیں اس لئے رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوسکی آئندہ سماعت پر پیش کرد ی جائے گی۔

سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہورہی ہے ،جب بلایا جائے گا ہم ایف آئی اے میں پیش ہوںگے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 19مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -