ملک بھرمیں کورونا سے مزید 79 اموات ،4ہزار213نئے کیسز ریکارڈ

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 79 اموات ،4ہزار213نئے کیسز ریکارڈ
ملک بھرمیں کورونا سے مزید 79 اموات ،4ہزار213نئے کیسز ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن پاکستان میں مزید 79 اموات اور 4 ہزار 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر (این سی او)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور ا?زاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 19 ہزار 277، پنجاب 3 لاکھ 4 ہزار 889، سندھ 2 لاکھ 84 ہزار 738، بلوچستان 22 ہزار 528، آزاد کشمیر 17 ہزار 297 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -