یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا

 یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا
 یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خا ن کی زیر صدارت یورپی یونین کے جنرلائزڈ سسٹم آف پرفرنس پل( جی ایس پی پلس )سٹیٹس کے معاملے پر اہم اجلاس کا انعقاد آج ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ ، وزیر تجارت، وزیر تجارتی امور اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی نظرثانی قرارداد پر غور ہو گااور قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -