40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگا 

 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگا 
 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پا کستان آن لائن )ملک بھر میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن 27 اپریل 2021 سے کی جا رہی ہے۔ رجسٹریشن کروانے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسی نیشن کے مقام اور تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ ویکسی نیشن مراکز میں رمضان کے دوران دوشفٹوں میں عوام کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

مزید :

قومی -