پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔
نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق شاہ ہاوس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے چھوٹے صاحبزادے سید زیرک شاہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیںسی وی ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی پی رہنما جیل میں قید ہیںتاہم بھتیجے کی وفات کی وجہ سے انہیں ان دنوں پرول پر رہائی دی گئی ہے۔تین روز قبل ان کے بھتیجے سید عدیل شاہ کا کورونا وائرس کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوا تھا۔بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سید خورشید احمد شاہ کو 48 گھنٹے پرول پر رہائی دی گئی بعد ازاں پے رول میں مزید 48 گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا۔
خورشید شاہ کی پرول پر رہائی کی مدت آج رات ختم ہونا تھی تاہم رہائی کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مزید :

قومی -