وزیر اعلیٰ پنجاب کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات پر خراج تحسین

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات پر خراج تحسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات پر خراج تحسین

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ، میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ، سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔

اپنے پیغام میں سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے، ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہئے ،آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے، سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا، میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں، آزاد ی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری اقدامات کیے جاتے ہیں،حکومت پنجاب قومی اورعلاقائی صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -