فواد چوہدری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو خراج تحسین

 فواد چوہدری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو خراج تحسین
 فواد چوہدری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو خراج تحسین

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ بولنا تاریخ کا سب سے مشکل کام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر میں ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میں جان تک دے دی، سچ بولنا تاریخ کا سب سے مشکل کام ہے اور دنیا بھر میں صحافیوں نے جان پر کھیل کر سچ بولنے کا فرض ادا کیا ہے۔

ایک اور پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں کے صحافی سچ لکھنے کیلئے روزانہ کرب سے گزرتے ہیں، حکومت پاکستان آزاد اور ذمہ دارصحافت کو ترویج دینے کیلئے کوشاں ہے، اس سال صحافیوں خصوصاً نوجوان صحافیوں کیلئے نئے منصوبے لائیں گے اور نءمیڈیا ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا بھی ہماراایجنڈا ہے۔

مزید :

قومی -