گرمی کے ستائے بلوچستان کے شہریوں کے لئے خوشخبری

گرمی کے ستائے بلوچستان کے شہریوں کے لئے خوشخبری
گرمی کے ستائے بلوچستان کے شہریوں کے لئے خوشخبری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2مئی سے 8 مئی تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی بارشوں کاسلسلہ صوبہ بلوچستان کو 2مئی سے 8 مئی تک متاثر کرے گا جس کے دوران آندھی، بارش، ڑالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں.

بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات ،ڑوب میں 2سے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہے گا، 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن،مستونگ ،لورالائی میں یکم مئی سے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -