شوبازی کرنے کی منفی سیاست ختم ہو چکی ، سردار عثمان بزدار

شوبازی کرنے کی منفی سیاست ختم ہو چکی ، سردار عثمان بزدار
شوبازی کرنے کی منفی سیاست ختم ہو چکی ، سردار عثمان بزدار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شوبازی کرنے کی منفی سیاست ختم ہو چکی ہے ، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کرنے والوں میں اعجاز عالم ، اختر ملک ، ایم این اے سردار محمد خان لغاری ، ایم پی اے مہندر پال سلیم اختر اور غلام علی اصغر شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، ترقیاتی منصوبوں میں لوٹ مار قصہ پارینہ بن چکی ، منصوبوں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے ،ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں ،ا ن کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کر کے قومی خزانہ لٹایا گیا،ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایات کا خاتمہ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -