انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شروعات پر ہی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 153.20 روپے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان پید ا ہو گیاہے ۔ کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 262 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور انڈیکس دیکھتے ہی دیکھتے 446 پوائنٹس گرگیا ، اس وقت 100 انڈیکس 43 ہزار 716 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -