فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی حالت میں ...
فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں طارق آباد پل پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جہاں دو طرفہ فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش اور زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ادھر داؤد خیل میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےو الی تینوں معصوم بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ ٹاؤن کمیٹی داؤد خیل میں ادا کی گئی ۔
واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق نادر بیٹیوں کی پیدائش پر اکثر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ، گزشتہ روز سفاک ملزم نے آپے سے باہر ہو کر فائرنگ کر کے تینوں بچیوں کو قتل کر دیا۔

مزید :

قومی -