ایل این جی ریفرنس، فلپ ناٹمین اور شناصادق کی ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ آج بھی پیش نہ کی جا سکی 

ایل این جی ریفرنس، فلپ ناٹمین اور شناصادق کی ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ آج ...
ایل این جی ریفرنس، فلپ ناٹمین اور شناصادق کی ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ آج بھی پیش نہ کی جا سکی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل این جی ریفرنس میں غیر ملکی ملزم فلپ ناٹمین اور شنا صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ کی جا سکی ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جسے جج محمد اعظم خان نے منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی ۔

نیب نے فلپ ناٹمین اور شنا صادق کو شاہد خاقان عباسی کا شریک ملزم نامزد کیا تھا ، غیر ملکی کنسلٹنٹس فلپ ناٹمین اور شنا صادق پر بطور کنسلٹنٹ بدنیتی پر مبنی رائے دینے کا الزام ہے ۔

مزید :

قومی -